لودھراں کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

لودھراں میں 23 دسمبر کو ضمنی انتخابات کا معرکہ سجے گا۔

لودھراں میں 23 دسمبر کو ضمنی انتخابات کا معرکہ سجے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
متحدہ قومی مومنٹ نے لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا۔


دوسری جانب جماعت اسلامی نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ لودھراں میں 23 دسمبر کو ضمنی انتخاب کا معرکہ سجے گا جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
Load Next Story