یمن میں حوثی باغیوں اورفوج میں جھڑپ 75 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں 40 حوثی باغی اور35 فوجی اہلکار شامل ہیں
یمن میں جنگ بندی کے باوجود فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 75 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع شمال مغربی یمن کے قصبے ہراد میں فوج اورحوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 40 حوثی باغیوں سمیت 35 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی افواج نے یمن میں 15 سے 21 دسمبر تک جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
سعودی فوجی اتحاد اتحاد نے خبردارکیا تھا کہ باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی 150 مرتبہ خلاف ورزی کی جاچکی ہے اس لئے جنگ بندی کا معاہدہ کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے جب کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے یمن امن مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں جس کے دوران باغیوں اورحکومتی وفد نے فائربندی پرعمل درآمد کے لیے ایک آزاد مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ روال سال مارچ کے مہینے میں سعودی عرب کی زیر قیادت عرب ممالک کے فوجی اتحاد نے یمن میں حکومت کی بحالی اور باغیوں کی سرکوبی کے لئے فوجی کارروائی شروع کی تھی جس کے بعد سے یمن میں اب تک 6 ہزار کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو ضروریات زندگی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔