شاہ رخ اورکاجول کیدل والے رواں سال کی 5 بہترین فلموں میں شامل

بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی شا ہ رخ اورکاجول کی فلم "دل والے" نے 2 روز میں 41 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے


ویب ڈیسک December 20, 2015
فلم "دل والے" نے ریلیز کے پہلے ہی روز21 کروڑروپے کا بزنس کیا، فوٹو:فائل

NEW DELHI: 2 روز قبل ریلیز ہونے والی شا ہ رخ خان اورکاجول کی فلم "دل والے" پہلے روز ہی باکس آفس پر زبردست بزنس کرکے رواں سال کی 5 بہترین فلموں میں شامل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں ریلیز ہونے والی بہت سی فلمیں باکس آفس پرکامیاب ثابت ہوئیں جب کہ کچھ فلموں نے پہلے ہی دن زبردست بزنس کے ریکارڈ توڑ ڈالے ان میں ہی شا ہ رخ اورکاجول کی 2 روزقبل ریلیز ہونے والی فلم "دل والے" بھی شامل ہے جو ریلیز کے پہلے ہی روز21 کروڑروپے کا بزنس کرکے سال کی 5 بڑی فلموں میں شامل ہوگئی ہے جب کہ اسی روزاس کے مقابل ریلیزہونے والی بڑی فلم "باجی راؤ مستانی" پہلے روزصرف 12 کروڑروپے کما سکی۔

2015 کی 5 بڑی فلمیں جنہوں نے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کیا ان میں سب سے آگے سلمان خان کی فلم "پریم رتن دھان پایو" ہے جس نے پہلے روز40 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جب کہ دوسری بھی دبنگ خان کی ہی فلم "بجرنگی بھائی جان" تھی جس نے27 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا. اکشے کمار کی فلم "سنگھ از بلنگ" نے پہلے روز 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جب خطروں کے کھلاڑی کی ہی فلم "برادرز" پہلے روز 15 کروڑ روپے کماسکی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی شا ہ رخ اورکاجول کی فلم "دل والے" 2 روز میں ہی 41 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے جب کہ باجی راؤ مستانی 2 روز میں 28 کروڑروپے ہی کماسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔