کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس 271 پوائنٹس گرگیا

مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ سرمائے کامجموعی حجم68کھرب 95ارب 59کروڑ91لاکھ 48 ہزار 465 روپے ہوگیا۔

مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ سرمائے کامجموعی حجم68کھرب 95ارب 59کروڑ91لاکھ 48 ہزار 465 روپے ہوگیا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتارچڑھاؤ کاشکاررہی۔ گزشتہ ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس 32400پوائنٹس کی بلند سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا لیکن کاروباری شدیدمندی کی وجہ سے انڈیکس 31800پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی دیکھا گیا۔


مجموعی طورپرمندی کارجحان غالب آنے سے مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 54ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سرمائے کامجموعی حجم 69کھرب روپے سے گھٹ کر68کھرب روپے پرآگیا،2روز تیزی کا رجحان رہا، اس عرصے میں انڈیکس نے 642.50پوائنٹس ریکور کیے تاہم 3روزہ مندی سے انڈیکس 913.97پوائنٹس گھٹ گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 271.47پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور کے ایس ای 100انڈیکس32777.04 پوائنٹس پربندہوا۔ 71.78پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19319.32پوائنٹس اورکے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 22918.81پوائنٹس سے کم ہوکر 22741.42 پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ سرمائے کامجموعی حجم68کھرب 95ارب 59کروڑ91لاکھ 48 ہزار 465 روپے ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین14کروڑ90لاکھ 12ہزارحصص ریکارڈ ہواتاہم ٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک محدود دیکھاگیا جبکہ کم سے کم 11کروڑ43لاکھ 78ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 9ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا،1648 کمپنیوںکا کاروبار ہوا جس میں سے 685 کی قیمتوںمیں اضافہ، 865میں کمی اور 98 کے شیئرز کے دام مستحکم رہے۔
Load Next Story