رشی کپور نے بھارتی سنسر بورڈ کا سربراہ بننے سے انکارکردیا
میں تحمل مزاج انسان نہیں ہوں جو سارا وقت آرام سے بیٹھ کر غور سے فلمیں دیکھے، رشی کپور
لاہور:
بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انھیں بھارتی سرکار کی جانب سے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے چیئرمین کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی جو انھوں نے مسترد کر دی ہے۔
یہ بات انھوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران کہی رشی کپور کا کہنا تھا کہ سنسر بورڈ کے چیف کی ذمے داریاں بے حد صبر آزما ہیں اور وہ خود کو انھیں نبھانے کا اہل نہیں سمجھتے۔ان کا کہنا تھا کہ میں تحمل مزاج انسان نہیں ہوں جو سارا وقت آرام سے بیٹھ کر غور سے فلمیں دیکھے۔علاوہ ازیں جب ان سے سنسر بورڈ کے حالیہ رائج قوانین پر اظہار خیال کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کسی قسم کے تبصرے سے صاف انکا ر کر دیا۔