2015 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلیے ماضی کی نسبت بہتر رہا

رواں برس کراچی میں نئے نوجوان فلم ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور دیگر کامیاب ڈائریکٹرز بن کر ابھرے۔


APP December 21, 2015
رواں برس کراچی میں نئے نوجوان فلم ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور دیگر کامیاب ڈائریکٹرز بن کر ابھرے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: 2015 فلم انڈسٹری کے لیے ماضی کی نسبت بہتر ثابت ہوا۔ رواں برس کے دوران 17 اردو، 3 پنجابی اور 19 پشتو فلموں کی نمائش ہوئی۔

رواں برس کراچی میں نئے نوجوان فلم ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور دیگر کامیاب ڈائریکٹرز بن کر ابھرے۔ نئی فلمی ہیروئینوں میں مہوش حیات، ماہر، عمائمہ ملک، ہیرو ہمایوں سعید، تیمور دانش ، واسع چوہدری اور دیگر تیزی سے ابھرے اور عوام نے انھیں پسند کیا دوسری طرف ہدایت کار سید نور، الطاف حسین، داؤد بٹ، حسن عسکری ، اقبال کشمیری، محمد طارق رومی، سنگیتا اور دیگر اکثریتی ہدایتکار خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پائے جب کہ ہدایت کار جمشید نقوی، یونس ملک اداکار شکیل دنیا سے رخصت ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔