مزدلفہ میں حجاج کی رات بھر عبادتقربانی کے بعد احرام کھول دیے

بڑے شیطان کو7 کنکریاں ماریں اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دی


Online/Monitoring Desk October 27, 2012
مکہ مکرمہ : منیٰ میں حجاج کرام مناسک حج کے تیسرے روز جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

SIALKOT: سعودی عرب میں لاکھوں حجاج نے وقوف عرفہ سے واپسی پر رات مزدلفہ میں قیام کی اور عبادت میں مشغول رہے۔

نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰمیں بڑے شیطان کو7 کنکریاں ماریں اور بعد میں سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی۔ مزدلفہ میں قیام کو شب قدر کی رات سے زیادہ افضل رات کہا گیا ہے۔

مزدلفہ میں قیام کے دوران حاجیوں نے تینوں دن رمی کیلیے کنکریاں جمع کیں۔ اور صبح بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کی اور سر کے بال مونڈھوا کر احرام کھول دیے۔ آج ہفتہ اور اتوار کو حجاج تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد 12ذو الحج کو مغرب سے پہلے خانہ کعبہ کے طواف زیارت کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں