’دوستی محبت میں تبدیل‘ سوات کے رہائشی کی بھارتی لڑکی سے شادی
اعجاز خان کی لڑکی سے فیس بک پردوستی ہوئی، 2سال بعدشادی کرلی، دونوں گجرات میں مقیم
سوات کے رہائشی نے انڈیا کو سسرال بنا لیا، دلہن لے کر آنے والا دوسرا پاکستانی بن گیا۔
اعجاز خان جس کا تعلق سوات کے سیاحتی علاقہ اتروڑ سے ہے، اعجاز کی دوستی بھارت کی ایک لڑکی سے فیس بک کے ذریعے ہوئی، 2 سال تک دوستی چلنے کے بعد اعجاز خان نے شادی کی پیشکش کردی جو اس کی بھارتی دوست نے قبول کرلی، 2ماہ قبل دونوں کی شادی ہوئی اور دونوں میاں بیوی اس وقت گجرات میں رہائش پذیر ہیں۔ اعجاز خان نے کہا کہ محبت میں کوئی سرحد ہوتی ہے نہ ہی محبت سرحدوں کی محتاج ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے اور جانچ پڑتال کے بعد اس کی اہلیہ کو پاکستانی نیشنلٹی دے تاکہ ہمیں درپیش مسائل کا ازالہ ہوسکے۔