ملک کو پرامن محفوظ اورترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے شہباز شریف
2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت کے آئندہ ڈھائی برسوں میں ملک کو پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ہے، ہمارا ہرقدم عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کی جانب اٹھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ ڈھائی برس میں ملک کو پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ 2017 میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی، جس سے ملک میں بجلی کا بحران ختم ہوجائے گا۔