لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم

پریذائڈنگ افسران کو 22 سے 24 دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے،الیکشن کمیشن

پریذائڈنگ افسران کو 22 سے 24 دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔


الیکشن کمیشن کے مطابق لودھراں کے ضمنی انتخاب میں 20 امیدوار مد مقابل ہیں اور آج رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گا جب کہ پولنگ 23 دسمبر کو پولنگ ہوگی جس کے لئے مرکزی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پریذائڈنگ افسران کو 22 سے 24 دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے درمیان متوقع ہے۔
Load Next Story