یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹرتک کمی کاامکان

پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 70 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 45 پیسے کمی کی تجویز

پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 70 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 45 پیسے کمی کی تجویز. فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد مقامی منڈی میں ہی اس کا اثر دیکھنے میں آرہا ہے اور یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کی کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 70 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 60 پیسے اورہائی اوکٹین کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے تک کمی کی تجویز کی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 34 ڈالرتک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے جس کے مطابق مقامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رکھی گئی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابرہے۔
Load Next Story