پاکستان کے مسائل کی جڑیں آمریت سے ملتی ہیں پرویز رشید

عمران خان بھی آج مانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمےکا کریڈٹ نوازشریف کاہے، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک December 21, 2015
عمران خان بھی آج مانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمےکا کریڈٹ نوازشریف کاہے، وفاقی وزیراطلاعات. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسائل کی جڑی آمریت سے ملتی ہیں لیکن آج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو تعمیر کے ذریعے ترقی دینی ہے، آج کا پاکستان قائداعظم کے خوابوں کے نزدیک ترکا پاکستان ہے جہاں کسی کو تعلیم سے روکنے کی اجازت نہیں اور کسی کو بچوں اور بچیوں کو اسکول جانے سے روکنے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ آج کے پاکستان میں کسی کو کسی کی عبادت گاہ پر حملے کی بھی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی جڑیں آمریت سے ملتی ہیں، نوازشریف کے بغیر ملک میں نہ سڑکیں بنتی ہیں اورنہ لوڈشیڈنگ ختم کرنےکےاقدامات کیےجاتےہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 1999 میں لوگ دہشت گردی کے لفظ سے ناآشنا تھے اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی آج مانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمےکا کریڈٹ نوازشریف کاہے جنہوں نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کی مدد سے دہشت گردی ختم ہورہی ہے جب کہ کچھ عرصہ پہلے تک کراچی میں لوگ دن میں باہر نکلتے وقت خوف کا شکار ہوتے تھے لیکن آج بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کم ہوچکے ہیں اور لوگ رات میں بھی گھروں سے باہرنکلتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں