عوام زمینوں پرقبضے کی دھمکیاں دینے والوں کا محاسبہ کریں گےحمزہ شہباز

عمران خان میلی آنکھ سے کسی کی زمین کی طرف نہیں دیکھ سکتے، رہنما (ن) لیگ


ویب ڈیسک December 21, 2015
عمران خان میلی آنکھ سے کسی کی زمین کی طرف نہیں دیکھ سکتے، رہنما (ن) لیگ۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی کی زمین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے اگر انہوں نے ایسا کیا توعوام زمینوں پر قبضے کی دھمکیاں دینے والوں کا محاسبہ کریں گے۔

لودھراں میں این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارصدیق بلوچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے میانوالی میں غریبوں کو دھمکی دی تھی کہ زمین دے دو ورنہ میرے پاس اور بھی طریقے ہیں، عمران خان میلی آنکھ سے کسی کی زمین کی طرف نہیں دیکھ سکتے اوراگرانہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمنٹ کو برا بھلا کہتے اورعزت دارلوگوں کے نام لے کر ان کی عزت اچھالتے ہیں اور جب حکومت کی جانب سے کسان پیکج کے پیسے تقسیم ہورہے تھے تو عمران خان عدالت چلے گئے جہاں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو دیے جانے والے پیسے روکے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں