افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب خودکش حملے میں 5 نیٹوفوجی ہلاک

دھماکہ خیزمواد سے لیس موٹرسائیکل سوارنے خود کو فورسز کے قافلے کے قریب لاکردھماکے سے اڑایا،نیٹوہیڈکوارٹر


ویب ڈیسک December 21, 2015
دھماکہ خیزمواد سے لیس موٹرسائیکل سوارنے خود کو فورسز کے قافلے کے قریب لاکردھماکے سے اڑایا،نیٹوہیڈکوارٹر۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD: بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ گشت پر خود کش حملے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان ضلع بگرام میں بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اورافغان فورسز کے مشترکہ گشت کے دوران موٹرسائیکل سوار نے خود کو لاکر فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا اورزوردار دھماکے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔

کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹرنے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خیزمواد سے لیس موٹرسائیکل سوارنے خود کو نیٹوقافلے کے قریب لاکر دھماکے سے اڑا دیا جس میں فوجیوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملے میں نیٹو کے 19 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے صوبے ہلمند میں فورسز کے ساتھ گھمسان سے لڑائی جاری ہے اور صوبے پر قبضے کے لئے طالبان تیزی سے پیش قدمی بھی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں