میکسیکو میں دو بسوں کے درمیان تصادم سے 3  بچوں سمیت 13 افراد ہلاک متعدد زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، حکام


ویب ڈیسک December 21, 2015
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، حکام، فوٹو: فائل

امریکی ریاست میکسیکو میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ميكسيكو کے جنوبی گاؤں میں مسافروں سے بھری ہوئی بس مخالف سمت سے آنے والی كوچ سے ٹكرا گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدای کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں زیادہ تر اموات ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہوتی ہیں جب کہ ہرسال ان حادثات کی وجہ سے 24 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں