میکسیکو میں دو بسوں کے درمیان تصادم سے 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک متعدد زخمی
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، حکام
امریکی ریاست میکسیکو میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ميكسيكو کے جنوبی گاؤں میں مسافروں سے بھری ہوئی بس مخالف سمت سے آنے والی كوچ سے ٹكرا گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدای کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں زیادہ تر اموات ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہوتی ہیں جب کہ ہرسال ان حادثات کی وجہ سے 24 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔