کراچی کے علاقے سرجانی میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک دوسرا گرفتار

ہلاک دہشت گرد کئی دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی، ایس ایس پی نوید خواجہ

ہلاک دہشت گرد کئی دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی، ایس ایس پی نوید خواجہ، فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دوسرا گرفتار ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا توپر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزم 2008 میں عزیزبھٹی پارک کے قریب ہونے والےبم دھماکے سمیت کئی دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی جب کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔
Load Next Story