لیاری میں باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد عامرخان کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کی شرکت

آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئین شپ پاک آرمی کی ٹیم نے جیت لی


ویب ڈیسک December 21, 2015
آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئین شپ پاک آرمی کی ٹیم نے جیت لی، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: لیاری میں ہونے والی آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئین شپ پاک آرمی کی ٹیم نے جیت لی اور پاکستان نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان، کورکمانڈ کراچی اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام سے منسوب آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد لیاری میں کیا گیا جو پاکستان آرمی نے 3 سونے کے تمغے حاصل کرکے اپنے نام کرلی جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی پاکستان نیوی نے 2 گولڈ میڈل حاصل کیے، اس کے علاوہ پاکستان ائیرفورس، بلوچستان، سندھ رینجرز، سندھ گرین اور واپڈا نے ایک ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔ پاک آرمی کی جانب سے سلمان بلوچ ، اویس علی خان اور محمد شہباز نے سونے کے تمغے حاصل کیے۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ،عالمی باکسنگ چیمپئین عامر خان ، سابق کپتان جاوید میانداد اور اصلاح الدین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ایونٹ کے اختتام پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر کراچی نوید مختار نے کامیاب ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک پر تحمل معاشرے کے قیام میں مدد گار ثابت ہوگا جب کہ لیاری ملک میں باکسنگ کی نرسری کا درجہ رکھتی ہے اور جب بھی فٹبال اور باکسنگ کا نام لیا جاتا ہے تو لیاری کا ذکر بھی ضرور ہوتا ہے اسی لیے آئندہ لیاری میں پاکستان سطح کا فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔

کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ اگر میدانوں کو کھیلوں سے سجائیں گے تو کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا، کھیل انسانی زندگی اور کردار کی تشکیل پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، اگر کھیل کو امن اور ترقی کے لے استعمال کیا جائے تو معاشرے میں تحمل اور برداشت کا قیام ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان سے توقع کرتا ہوں کہ لیاری سمیت پاکستان بھرکے نوجوانوں کو باکسنگ میں تربیت کریں گے اور نوجوان بھی اپنے اسا تذہ کا احترام کرتے ہوئے دلجمعی کے ساتھ سیکھیں کے جب کہ کھیل کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں