خام تیل کی عالمی قیمتیں11 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

امریکا کی جانب سے تیل کی برآمدات پر 40سالہ پابندی اٹھانے سے مارکیٹ پرطویل مدتی بنیادوں پر منفی دباؤ پڑے گا

امریکا کی جانب سے تیل کی برآمدات پر 40سالہ پابندی اٹھانے سے مارکیٹ پرطویل مدتی بنیادوں پر منفی دباؤ پڑے گا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بھرمار کے باعث آئل پرائسز 11 سال کی کم ترین سطح پرآگئیں، پیر کو ایک موقع پر لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں ترسیل کے لیے قیمت 36.05ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئی جو مئی 2004 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے جبکہ امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے نرخ 34.12 ڈالر فی بیرل تک گرے جو فروری 2009 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔


پروفیشنل سروسز آرگنائزیشن ای وائی کے سربراہ برائے ایشیاپیسیفک آئل وگیس پریکٹس سنجیو گپتا نے کہاکہ امریکا کی جانب سے تیل کی برآمدات پر 40سالہ پابندی اٹھانے سے مارکیٹ پرطویل مدتی بنیادوں پر منفی دباؤ پڑے گا۔ پیر کو شام تک برینٹ 36.24ڈالر اور ڈبلیوٹی آئی 34.40 ڈالر فی بیرل نرخ پر ٹریڈ ہو رہا تھا جمعہ سے بالترتیب 64 اور33سینٹ کم ہے۔
Load Next Story