سونم اور دیپیکا کے درمیان برف پگھلنے لگی

باجی راؤ مستانی کی ٹوئٹر پر تعریف کے فوری بعد جوب میں دپیکا نے بھی سونم کا شکریہ ادا کیا


جامی محمود کی ڈرامہ فلم ’مور‘ 88ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لئے جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے فوٹو: فائل

KARACHI: جامی محمود کی ڈرامہ فلم 'مور' 88ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لئے جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اکیڈمی نے جن فلموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے اس میں بیلجیئم کے ہدایت کار جیکو وین ڈورمیل کی فلم 'دی برینڈ نیو ٹیسٹامنٹ'، کولمبیا سے ہدایت کار سیرو گیورا کی فلم 'ایمبریس آف دی سرپنٹ'، ڈنمارک سے ہدایت کار توبیس لنڈہولم کی فلم 'آ وار'، فن لینڈ سے ہدایت کار کلاوس حارو کی فلم 'دی فرینسر'، فرانس سے ہدایت کار ڈینز گیمز ارگووین کی فلم 'مستانگ'، جرمنی سے ہدایت کار گیولیو ریسیاریلی کی فلم 'لیبیرنتھ آف لائس'، ہنگری سے ہدایت کار لاسزلو نیمز کی فلم 'سب آف سول'، آئر لینڈ سے ہدایت کار پیڈی بریتھناچ کی فلم 'واؤا' اور اردن سے ہدایت کار ناجی ابو نوور کی فلم 'تھیب' شامل ہے۔

٭بولی وڈ اداکارائیں سونم کپور اور دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ صنعت میں ایک ساتھ قدم رکھا ،کچھ عرصہ قبل سونم کپور اور دپیکا پڈوکون ایک دوسرے کی کافی اچھی دوست مانی جاتی تھیں۔ انہوں نے مقبول شو کافی ود کرن میں ایک ساتھ شمولیت اختیار کی جس کے بعد میڈیا میں ان کی بہترین دوستی کی خبریں آتی رہیں۔دونوں اداکاراؤں کی دوستی کے درمیان دراڑ اس وقت آئی جب اداکارہ سونم کپور نے کافی ود کرن کی ایک دوسری قسط میں دپیکا کا مذاق اڑایا اور ان کے خلاف باتیں کیں۔اس کے بعد دپیکا اور سونم کو ایک ساتھ کبھی نہیں دیکھا گیا، صورتحال اس وقت اور خراب ہوئی جب سونم کی حال ہی میں ریلیز فلم 'پریم رتن دھان پایو' پہلے دپیکا کو آفر کی گئی۔ حال ہی میں سونم کپور نے دپیکا کی ریلیز فلم 'باجی راؤ مستانی' کی ٹوئٹر پر تعریف کی جس کے فوری بعد دپیکا نے بھی سونم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی فلم 'نیرجا' کے حال ہی میں ریلیز ٹریلر کی تعریف کی۔

٭جنوری میں 'ہو من جہاں' کی ریلیز کے بعد فاروق مینگل کی 'ہجرت' بھی پردہ سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔21 جنوری کو ریلیز کیلئے شیڈول فلم میں رابعہ بٹ، اسد زمان، رباب علی، ندیم بیگ اور ایوب کھوسو جلوہ گر ہوں گے جبکہ ثنا کا ایک آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔فلم کی کہانی افغان پناہ گزینوں کے گرد گھومتی ہے۔ پروڈیوسر وہدایتکار فاروق مینگل نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے لئے اس کی ریلیز کا وقت بہت اہم ہوتا ہے ۔ میرے خیال میں ساری پاکستانی فلموں کو ریلیز کے لئے پورا وقت ملنا چاہیے اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام پروڈیوسرز ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فلموں کا ٹکراؤ نہ ہو۔ یاد رہے یہ فلم 31 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا مگر ''ہومن جہاں'' کی وجہ سے اس کا پرئمیئر آگے بڑھا دیا گیا۔

٭بگ بی کی نئی ایکشن فلم 'وزیر' کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔میرے مولا کے بول پر مبنی اس گانے کو جاوید علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن شطرنج کے ایک معذور کھلاڑی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فرحان اختر ایک پولیس افسر کے روپ میں نظر آئینگے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ادیتی راو حیدری اور جان ابراہم بھی شامل ہیں جبکہ فلم کا نام پہلے ڈو رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کیا گیا ہے۔ونود چوپڑا کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم أئندہ برس8جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں