عمران فاروق قتل میں برطانیہ سے موقع کی شہادتوں کے حصول کی کوشش
عمران فاروق کےمقدمے میں موقع کی شہادتیں میسرنہ ہونے کی باعث مشترکہ تحقیاتی ٹیم کو مکمل کے بجائےعبوری چلان پیش کرنا پڑا
لندن میں قتل ہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے مقدمے میں موقع کی شہادتیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے مشترکہ تحقیاتی ٹیم کو مکمل کے بجائے عبوری چلان پیش کرنا پڑا۔
ایف آئی اے کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ 3 گرفتار ملزمان کے تحقیقاتی اداروں کی تحویل کے دوران اعتراف جرم کے بیانات انھیں اورالطاف حسین سمیت دیگر ملزمان کو سزا دلانے کیلیے ناکافی ہیں کیونکہ کسی بھی جرم کو ثابت کرنے کیلیے موقع کی شہادتیں ناگریز ہوتی ہیں، اسی لیے وزارت داخلہ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے خصوصی مراسلہ لکھا گیا ہے کہ چالان مکمل کرنے کیلیے اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے جائے واردات سے جمع کیے گئے شواہد فراہم کرنے کیلیے برطانوی حکومت سے تعاون مانگا جائے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اس کیس میں الطاف حسین کومرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ملزمان سے ہونیوالی تفتیش کے نتیجے میں الطاف حسین کو پاکستان منتقل کرکے ان کومشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحویل میں دینا ناگزیر ہے۔