تاجر برادری کو اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گورنر سندھ
گورنر سندھ نے کراچی میں امن و امن کی خراب صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ تاجر برادری کو بھتہ مافیہ سے اپنےدفاع کے لئے اسلحے کے لائسنس کا اجراء کیا جائے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدرہارون رشید اور تاجر برادری کے رہنما ایس ایم منیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے بعد گورنر سندھ نے حکم دیا کہ اولڈ سٹی اور انڈسٹریل ایریاز میں 500 پولیس افسران تعینات کئے جائیں اور کہا کہ مارکیٹوں اور انڈسٹریل علاقوں میں پولیس پکٹس بھی قائم کی جائیں۔
سٹیزن پولیس لیزن کمیٹی نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ نومبر میں ایک موبائل فون لوکیٹر مہیا کر دیا جائے گا جس کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی فون کالز کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔
گورنر سندھ نے کراچی میں امن و امن کی خراب صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔