ممکنہ دہشتگردیسفارتکاروں کوسرگرمیاںمحدودکرنیکی ہدایت
ناگزیروجوہات کی بنا پر نقل وحرکت سے قبل متعلقہ انتظامیہ سے اجازت لازمی قرار
وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانوں اورچاروںصوبائی دارالحکومتوں میں قائم قونصل خانوں کے عملہ کوعیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران سرگرمیاں محدود کرنےاور انتہائی ناگزیر وجوہات پر نقل وحرکت سے قبل متعلقہ انتظامیہ اور پولیس افسران کو آگاہ کرنیکی ہدایت کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد اورچاروں صوبوں کے پولیس حکام کو خصوصی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے سفارتخانوں اورقونصل خانوں کے عملہ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنیکاحکم دیاہے، یہی مراسلہ سفارتخانوں اور قونصلیٹ دفاترکو بھی بھیجاگیاہے جس میں عملہ کو نقل وحرکت محدود کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصل مسجد، ججز کالونی، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس ، تمام سرکاری ونیم سرکاری عمارات اورپوش رہائشی سیکٹروں کی بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔