پاکستان سپرلیگ کیلئےکھلاڑیوں کاانتخاب مکمل کئی نامی گرامی کھلاڑی سپلیمنٹری کیٹیگری میں شامل

5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔


ویب ڈیسک December 22, 2015
5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا/پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا جس کے بعد تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں میں سے کھلاڑیوں کو چنا گیا جب کہ ایسے کھلاڑی جو پوری لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے انہیں سپلیمنٹری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

لاہورمیں منعقدہ تقریب کے دوران پی ایس ایل میں شامل 5 فرنچائز نے آج سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم،سیم بلنگ، عمر امین اورعمران خالد کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگزنے مشفق الرحیم، سہیل خان، افتخاراحمد، نعمان انوراوراسامہ میر۔ پشاورزلمے نے ڈیوڈ میلن، عبدالرحمان، عامریامین عمران خان اورشاہد یوسف، کوئٹہ گلیڈیئٹرنے بلال آصف،اسد شفیق، محمد نواز، سعد نسیم، محمد نبی، اورلاہورقلندرز نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی، حماد اعظم، ظفرگوہر، ضیاالحق اورزوہیب خان کا انتخاب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری:

ایمرجنگ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے رومان رئیس،عماد بٹ؛ لاہور قلندرز نے نوید یاسین،عدنان رسول؛ پشاورزلمے نے مصدق احمد،حسن علی؛کوئٹہ گلیڈیئٹر نے اکبرالرحمان،بسمہ اللہ خان اور کراچی کنگز نے میر حمزہ اور سیف اللہ بنگش کا انتخاب کیا۔

پاکستان سپرلیگ انتظامیہ نے ایسے کھلاڑی جو پوری لیگ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے انہیں سپلیمنٹری کیٹیگری میں رکھا ہے اورکئی نامی گرامی کھلاڑی اسی کیٹیگری میں شامل ہیں جن کی بولی میں فرنچائزنے خاصی دلچسپی لی۔

سپلیمنٹری کیٹیگری:

سپلیمنٹری کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے سری لنکن وکٹ کیپربلے بازکمارسنگارا،اعزاز چیمہ اوررمیزراجا جونیئرکا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے سعید اجمل،اشعر زیدی، حسین طلعت اورعمر صدیق کو چنا۔ اسی طرح لاہورقلندرز نے عبدالرزاق، احسان عادل، مختاراحمد اورعمران بٹ کو منتخب کیا۔ پشاورزلمے کی جانب سے بریڈ ہوگ، محمد اصغر، اسراراللہ اور تاج ولی کو لیا گیا اورکراچی کنگزنے تلکرانے دلشان، فواد عالم اورشاہ زیب حسن کا انتخاب کیا۔

اس سے قبل کھلاڑیوں کے چناؤ کے پہلے روز5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے چناؤ کے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگزنے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔

پلاٹینئم کیٹیگری:

پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے کوئٹہ گلیڈیئٹرکی جانب سے احمد شہزاد اورسرفرازاحمد کا انتخاب کیا گیا جب کہ لاہورقلندرزنےعمراکمل اورڈواؤن براوو، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق اورآندرے رسلز، پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی اورکراچی کنگزنے شکیب الحسن اورسہیل تنویرکا انتخاب کیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اگرچہ پلائٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا لیکن ان کی جانب سے شکوے شکایات سامنے آنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کپتان بھی مقررکردیا گیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری:

پشاورزلمے کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لئے کامران اکمل، محمد حفیظ اور کرس جورڈن کا انتخاب کیا گیا ہے، لاہورقلندرز نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کا چناؤ کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے جیسن ہولڈر، انورعلی اورلیوک رائٹ کو منتخب کیا،اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد عرفان، بریڈ ہیڈن اورسیموئل بدری پربھروسہ کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے روی بوپارا،عماد وسیم اورلینڈل سیمنزکا انتخاب کیا۔

گولڈن کیٹیگری:

گولڈن کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر، بلاول بھٹی اور جیمزونزکا انتخاب کیا، لاہورقلندرزنے صہیب مقصود، مستفیض الرحمان، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے ذوالفقاربابر،عمرگل،ایلٹن چکمبورا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے شرجیل خان، محمد سمیع اور پشاورزلمے نے تمیم اقبال، جنید خان اور جیمس الینبائے کو منتخب کیا۔

 


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |