سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی روایت برقرار اپوزیشن کے خلاف مذمتی تحریک منظور

اپوزیشن نے اسپیکر اور ایوان کے تقدس کا احترام نہیں کیا، مذمتی تحریک کا متن


ویب ڈیسک December 22, 2015
إذمتی تحریک سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے پیش کی۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن کے خلاف مذمتی تحریک منظور کرالی۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز پر سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے اپوزیشن کے رویئے کے خلاف مذمتی تحریک پیش کی جس میں کہا گیا کہ اپوزیشن نے اسپیکر اور ایوان کے تقدس کا احترام نہیں کیا، اپوزیشن نے اسپیکر اور ایوان کے تقدس کا احترام نہ کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نثار کھوڑو کی تحریک آؤٹ آف ٹرن ہے ، پہلے ایجنڈے میں شامل معاملات پر بات کی جائے تاہم ڈپٹی اسپیکر نے ان کا احتجاج رد کرتے ہوئے تحریک پر رائے شماری کرادی جس پر اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کردیا اور ان کے خلاف تحریک منظور کرلی گئی۔

مذمتی تحریک منظور کئے جانے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے اسپیکر کے خلاف مذمتی تحریک پیش کی جسے مسترد کردیا گیا جس پر ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |