نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفترپرچھاپہ ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

ندیم خان اختیارات کےناجائز استعمال، بدعنوانیوں سمیت چائنہ کٹنگ اورپلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں،نیب ذرائع


ویب ڈیسک December 22, 2015
ندیم خان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع نیب فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو( نیب) نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفترپر چھاپہ مارتے ہوئے چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر کو حراست میں لےلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرندیم خان کو حراست میں لے لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ندیم خان اختیارات کے ناجائزاستعمال، بدعنوانیوں سمیت چائنہ کٹنگ اورپلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں جنہیں حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں رینجرزنے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا جب کہ نیب نے ساڑھے 4 ارب روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کر کے بیچنے والے 5 سرکاری افسروں کو گرفتار کیا تھا جو اب بھی تفتیشی مراحل سے گزر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |