پاکستان اور بھارتی افواج کا لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پاسداری پر اتفاق بھارتی میڈیا

بٹالین کمانڈروں کی میٹنگ میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے افراد کی واپسی پر بھی اتفاق کیا گیا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک December 22, 2015
بٹالین کمانڈروں کی میٹنگ میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے افراد کی واپسی پر بھی اتفاق کیا گیا، بھارتی میڈیا، فوٹو: فائل

GILGIT: پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی پاسداری کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے بٹالین کمانڈروں کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مفاہمتی عمل جاری رکھنے، رابطوں کو بحال رکھنے اور ایل او سی پر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ مثبت ماحول میں ہوئی جس میں اس سے قبل بریگیڈ کمانڈروں کی میٹنگ میں ہونے والے اعتماد سازی کو بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلیگ میٹنگ میں دونوں اطراف سے سیزفائر، فضائی حدود کی خلاف ورزی روکنے، ایل او سی کے قریب تعمیرات پر پابندی اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے افراد کی واپسی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس میں عام شہریوں کی شہادت کے ساتھ املاک اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔