ڈاکٹرعاصم کیس میں بہت شواہد ہیں معاملہ سامنے آیا تو پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا عبدالقادر بلوچ

رینجرزاختیارات کا اقدام آئین کے مطابق کیا گیا جب کہ وفاقی حکومت کسی بھی صورتحال کا ایکشن لے سکتی ہے،وفاقی وزیر سیفران


ویب ڈیسک December 22, 2015
رینجرز اختیارات کا اقدام آئین کے مطابق کیا گیا وفاقی حکومت کسی بھی صورتحال کا ایکشن لے سکتی ہے، وفاقی وزیر سیفران، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہےکہ ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد ملے ہیں لہٰذا معاملہ سامنے لایا جائے تو پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات دینے کا اقدام آئین کے مطابق کیا گیا اس لیے سندھ حکومت آرٹیکل 147 اور 149 سمیت 149 کا آرٹیکل 3 بھی پڑھ لے، وفاقی حکومت کسی بھی صورتحال میں ایکشن لے سکتی ہے جب کہ پنجاب میں بھی حکومت کورینجرز کی ضرورت ہو تو انہیں بلاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کے سالانہ 9 ارب روپے کے اخراجات وفاق دیتا ہے اور میں خود ڈی جی رینجرز سندھ رہا ہوں اس لیے بہت سارے معاملات جانتا ہوں جب کہ آئین میں کہیں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی ممنوع ہے تو بتایا جائے۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ حکومت نے کراچی کا امن واپس لانے کے لیے اچھا اقدام کیا جس سے شہر کے تاجر اور عوام خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد ملے ہیں اس لیے اگر معاملہ سامنے لایا گیا تو پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔