جعلی کرنسی نوٹوں کی روک تھام کے لیے موبائل ایپس متعارف

ویڈیوز اور اسمارٹ فون ایپلی کیشن کامقصدکرنسی نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات سے متعلق عوام کی آگہی اور سوجھ بوجھ کو بڑھانا ہے

پانچویں ویڈیو میں تمام زیر گردش کرنسی نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بینک دولت پاکستان نے کرنسی نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات پر ویڈیوز اور اسمارٹ فون ایپلی کیشنز متعارف کرادی ہے۔

ایپلی کیشن اور ویڈیو اسٹیٹ بینک کی مہم ''روپے کو پہچانو '' کا حصہ ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز مرکزی بینک میں منعقدہ تعارفی تقریب میںقانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اعلیٰ سطح کے اہلکاروں اور کمرشل بینکوں کے صدور اور سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔


ویڈیوز اور اسمارٹ فون ایپلی کیشن کا مقصدکرنسی نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات سے متعلق عوام کی آگہی اور سوجھ بوجھ کو بڑھانا ہے تا کہ وہ اصلی اور جعلی نوٹوں میں باآسانی امتیاز کر سکیں۔ اس سلسلے میں پانچ ویڈیوز تیار کی گئی ہیں جن میں سے 5000 روپے، 1000 روپے اور 500 روپے کے نوٹوں کے لیے الگ الگ ویڈیوز، 10، 20، 50 اور 100 روپے کے متعلق ایک ویڈیو شامل ہے۔

پانچویں ویڈیو میں تمام زیر گردش کرنسی نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی یہ ایپلی کیشن ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز سے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے اور اس میں بیانیہ اور تصویری دونوں صورتوں میں کرنسی نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات پر معلومات مہیا کی گئی ہیں۔
Load Next Story