کمپیوٹر و آئی ٹی آلات کی درآمد پرٹیکس وڈیوٹیزگھٹانے پر غور

فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمپیوٹر و آئی ٹی انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا


Numainda Express December 23, 2015
فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمپیوٹر و آئی ٹی انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا فوٹو؛فائل

ایف بی آرکمپیوٹر و آئی ٹی انڈسٹری کو بحران سے بچانے کیلیے ویلیو ایشن رولز میں ترامیم سمیت دیگر ٹیکس تجاویزکا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

'ایکسپریس' کو دستیاب دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اخترکی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کرنیوالے ملک کی کمپیوٹر و آئی ٹی انڈسٹری کے نمائندوں نے کمپیوٹر و آئی ٹی انڈسٹری کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اس اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اخترنے کمپیوٹر وآئی ٹی انڈسٹری کے نمائندوں کو انڈسٹری کے جائز مسائل کے حل کیلیے تجاویز مرتب کرکے پیش کرنے کا کہا تھا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات کی روشنی میں ایف بی آرکوکمپیوٹر و آئی ٹی انڈسٹری کی جانب سے تین صفحات پر مشتمل ٹیکس تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔