سی این جی کی حالیہ کمی حتمی نہیں نئی قیمت کا اعلان مشاورت سے کریں گے ڈاکٹر عاصم

ملک سی این جی کو سستے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر عاصم


ویب ڈیسک October 27, 2012
ملک سی این جی کو سستے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر عاصم فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ سی این جی قیمت میں حالیہ کمی حتمی نہیں،عید الضحٰی کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد نئی قیمت مقرر کی جائے گی۔


سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی جائزے کے لئے آئندہ منگل کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ ان کہنا تھا کہ حکومت سی این جی کی قیمت پیٹرول کے ساتھ منسلک کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کے لئے غور کررہی ہے کیونکہ ملک سی این جی کو سستے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


مشیر پیٹرلیم کا کہنا تھا کہ آٓٓپریٹنگ کوسٹ کے خاتمے سے سی این جی کی قیمتیں کم ہوں گی کیونکہ اس سے قبل سی این جی اسٹیشن مالکان بھاری منافع کماتےآئے ہیں۔ اسٹیشن مالکان کو چاہیئے کہ وہ عوام کی مشکلات نہ بڑھائیں اور عید کے موقع پر سی این جی کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں