ٹورنٹو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کی سزاعمران خان کو پروازسےاتار لیا گیا

امریکی نمائندوں نےعمران خان سےڈرون حملوں پرموقف جاننے کی کوشش کی


ویب ڈیسک October 27, 2012
عمران خان نے جواب میں امریکی حکام سے کہا کہ وہ امریکا کے خلاف نہیں بلکہ اس کی چند پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹورونٹو سے نیو یارک جاتے ہوئے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارے سے اتاردیا گیا۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹورنٹو سے نیویارک جانے والی پرواز پر سوار تھے۔ پرواز سے کچھ دیر پہلے ائیرپورٹ حکام نے انہیں طیارے سے اتار کر پوچھ گچھ کی۔

پوچھ گچھ کرنے والوں میں ائیرپورٹ حکام کے ساتھ چند امریکی نمائندے بھی شامل تھے جنھوں نےعمران خان سےڈرون حملوں پرموقف جاننے کی کوشش کی۔ امریکی نمائندوں نےعمران خان کوطالبان کاساتھی قراردیا۔

عمران خان نے جواب میں امریکی حکام سے کہا کہ وہ امریکا کے خلاف نہیں بلکہ اس کی چند پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ ڈرون حملے غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں، ان حملوں میں مارے جانے والے افراد کی اکثریت بے گناہ لوگوں کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، عمران خان کواگلی پروازسے نیویارک بھجوائےجانے کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں