بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 6 شرپسند ہلاک

قلات میں ایک جب کہ تربت میں 5 شر پسند ہلاک،کارروائی کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے


ویب ڈیسک December 23, 2015
مارے جانے والے دہشتگردی اورسنگین جرائم میں ملوث تھے،آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن: فوٹو:فائل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 6 شر پسند ہلاک جب کہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق تربت کے علاقے بلنگور میں گزشتہ 2 روز سے شر پشندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے جس میں آج بھی 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد گزشتہ 2 روز میں ہلاک ہونے والے شر پسندوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے، کارروائی کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردی اورسنگین جرائم میں ملوث تھے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب قلات میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا، ہلاک شرپسند دہشتگردی،اغوا برائےتاوان اوربھتا خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔