لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں موبائل سروس بحال

موبائل سروس بند ہونے سے شہری جانوروں کی قربانی کے لیے قصائیوں سے بھی رابطہ نہ کر سکے


ویب ڈیسک October 27, 2012
موبائل سروس بند ہونے سے شہری جانوروں کی قربانی کے لیے قصائیوں سے بھی رابطہ نہ کر سکے فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس 4 گھنٹے بند رکھنے کے بعد بحال کردی گئی۔

ملک کے 13 شہروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے عید کے روز صبح 6 سے 10 بجے تک موبائل نیٹ ورک بند رکھنے کا اعلان کیاتھا لیکن کراچی میں رات 4 بجے سے ہی سروس بند کر دی گئی تھی۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی کئی موبائل کمپنیوں کی سروس معطل رہی جبکہ شہریوں نے اس مشکل کا حل ایڈوانس عید مبارک کے پیغامات بھیج کر نکالا۔

حیدرآباد میں بھی عید کی صبح 6 بجے سے تمام موبائل کمپنیوں کی سروسز معطل کردی گئی تھیں جس کے باعث شہری جانوروں کی قربانی کے لیے قصائیوں سے بھی رابطہ نہ کر سکے، صبح 10 بجے کےبعد کراچی ، لاہور اور پشاور سمیت تمام شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونے پرشہریوں نےسکون کاسانس لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں