یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ ارکان ہلاک

امریکی ڈرون طیارے نے بیدا اور شبوا صوبے کے سرحدی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا،غیرملکی خبرایجنسی


ویب ڈیسک December 23, 2015
امریکی ڈرون طیارے نے بیدا اور شبوا صوبے کے سرحدی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا،غیرملکی خبرایجنسی. فوٹو: فائل

RAWALPINDI/ ISLAMABAD: امریکا نے وسطی یمن میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے بیدا اور شبوا صوبے کے سرحدی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار القاعدہ کے 4 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے۔ امریکا کی جانب سے القاعدہ کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ یمن کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے والے حوثی باغیوں اور حکومت کی حمایتی فورسز کے درمیان بھی گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

دوسری جانب القاعدہ نے یمن کے شمالی مشرقی حصے میں اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے جب کہ صوبہ موکالا اور ہدرامت میں مکمل طور پر القاعدہ کا قبضہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔