صدرممنون حسین کوکام سے روکنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

صدر منون حسین نے پی آئی اے سے متعلق آرڈیننس جاری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک December 23, 2015
آئین کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی شخص سربراہ مملکت نہیں ہوسکتا، درخواست گزار فوٹو: فائل

FAISALABAD: پی آئی اے سے متعلق آرڈینسن جاری کرنے پرصدرمملکت کو کام سے روکنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں صدرممنون حسین اورسیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق صدارتی آرڈنینس کا اجرا بلاجوازاورآئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی شخص سربراہ مملکت نہیں ہوسکتا، اس لئے صدر ممنون حسین کو فوری طورپرفرائض سرانجام دینے سے روکا جائے اورچیئرمین سینٹ کوقائم مقام صدر مملکت بنایا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے آرڈیننس کے تحت ابھی تک کسی قسم کے انتظامی اقدامات نہیں کئے گئے، اس لئے عدالت عالیہ صدرسے پوچھے کہ انہوں نے یہ آرڈیننس کابینہ کی تجویز پر جاری کیا یا اس کا اجرا وزیر اعظم کے کہنے پر کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں