امریکی صدر کی جانب سے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد

دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، امریکی صدر


ویب ڈیسک October 27, 2012
دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، امریکی صدر ۔ فوٹو: اے ایف پی

CALGARY, CANADA: امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشل اوباما کی جانب سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی اور حج کی مبارک باد دی گئی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری پریس ریلیز میں امریکی صدر اور خاتون اول کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان لاکھوں مسلمانوں کو بھی جنہوں نے فریضہ حج ادا کیا جن میں ہزاروں امریکی مسلمان بھی شامل ہیں، فریضہ حج کی ادائیگی پر بھی مبارک باد دی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کی ہے امید ہے کہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے حسب روایت ان افراد کا خیال رکھا جائے گا جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |