رینجرزاختیارات کا معاملہ وزیراعلی سندھ نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
صوبائی حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سمری مسترد کئے جانے کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی۔
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی سمری مسترد کئے جانے کے بعد وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا جس میں رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 60 روز کی توسیع پر آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سمری مسترد کئے جانے کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے سندھ کابینہ وزارت داخلہ کے فیصلے کو مسترد کردے گی۔