راجن پورشہبازشریف نے سیلاب متاثرین کےساتھ نماز عید ادا کی

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے متاثرین سیلاب کی بحالی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،شہبازشریف

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے متاثرین سیلاب کی بحالی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،شہبازشریف، فوٹو : ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے راجن پور کے متاثرین سیلاب کےساتھ نماز عید ادا کی اور متاثرین کی بحالی کے لئے3 ارب روپےفنڈ مختص کرنے کا اعلان بھی کیا.

تحصیل روجھان کی سیلاب زدہ بستی قلندر بخش میں متاثرین کے ساتھ نماز عید ادا کرنے کےبعد شہبازشریف نے بچوںمیں عیدی بھی تقسیم کی اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جب تک ایک بھی متاثرہ شخص گھر سے باہر ہے چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کو خادم اعلی کارڈ دیئے جائیں گے جس کی پہلی قسط 20 ہزار روپےاوربعد میں مزید 20 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ جن متاثرین کی فصلیں تباہ ہوئیں انہیں کھاد اور بیج مفت فراہم کیا جائے گا۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے متاثرین سیلاب کی بحالی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے متاثرین میں قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا گیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story