پاکستان میں مکمل امن کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سربراہ پاک فوج

قوم ایک عرصے سے دہشت گردی سے لڑرہی ہے، ہمارے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی،جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک December 23, 2015
قوم ایک عرصے سے دہشت گردی سے لڑرہی ہے، ہمارے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی،جنرل راحیل شریف. فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فاٹا سمیت پورے ملک میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں اور پاکستان میں مکمل امن قائم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔





پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں گورنر یوتھ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹیول کے موقع پر نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملک میں امن آچکا ہے، ہم اپنے نوجوانوں کے لیے پرامن پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، پوری قوم ایک عرصے سے دہشت گردی سے لڑرہی ہے، ہمارے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی، ملک میں امن قائم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔



آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قبائلی عوام اورنوجوانوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے، فاٹا کے نوجوان فکری،علمی اور عملی صلاحیتوں سے لیس ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ان نوجوانوں کو ہر میدان میں بہتر مواقع فراہم کیے جائیں جب کہ فیسٹیول میں قبائلی نوجوانوں کی بڑی تعداد میں موجودگی امن دشمنوں کی شکست ہے کیونکہ کامیابی کا سارا دارومدار قوم کی مکمل حمایت ،بالخصوص نوجوان نسل کے کلیدی کردار پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے حصول تک ہمارا سفر قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا جب کہ پاک فوج کی جانب سے فاٹا سمیت پورے پاکستان میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اور یقین دلاتا ہوں افواج پاکستان ااپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔



جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم استحکام پاکستان کے سفر پر گامزن ہیں، دہشت گردی کی جنگ میں ضرب عضب کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اورپورے ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آچکی ہے جب کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے عزم میں کمی نہیں آئے گی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ پاک فوج نے خیبرایجنسی میں کرکٹ گراؤنڈ اور شمالی وزیرستان میں فاٹا اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے جلد تعمیرکردیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |