رحمان ملک کی موبائل فون سروس معطل کرنے پرقوم سے معذرت

ایسے مواقعوں پرملک وقوم کے بہترین مفاد میں اس طرح کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں، رحمان ملک


ویب ڈیسک October 27, 2012
ایسے مواقعوں پرملک وقوم کے بہترین مفاد میں اس طرح کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں.رحمان ملک ۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے عید کے دن موبائل فون سروس معطل کرنے پرقوم سے معذرت کی ہے۔

اسلام آباد میں بیت المال کے سوئیٹ ہوم میں زیر کفالت بچوں کے ساتھ عید منانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا بعض مواقعوں پرملک وقوم کے بہترین مفاد میں اس طرح کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں۔ اس موقع پررحمان ملک نے ایک بارپھر طالبان سے کہا کہ وہ ہتھیارپھینک دیں تو ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کراچی،لاہور،کوئٹہ سمیت ملک کے 13شہروں میں صبح 6سے 10بجے تک موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی جس کا اعلان کل وزیرداخلہ رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں