مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا جس سے ایک ڈرائیور، 3 بچے جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک December 23, 2015
بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، پولیٹیکل انتظامیہ - فوٹو: فائل

تحصیل امبار کے علاقے ہتھ کور میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار کے علاقے ہتھ کور میں بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور 3 بچے جاں بحق جب کہ ایک بچہ زخمی ہوا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جو گاڑی کے گزرتے ہی پھٹ گیا اور اس کی زد میں آکر گاڑی میں موجود بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں