بسمہ کی موت پر دکھی ہوں اور واقعے کی تحقیقات خود کررہا ہوں بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کے سبب 10 ماہ کی بسمہ علاج نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی


ویب ڈیسک December 23, 2015
بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کے سبب 10 ماہ کی بسمہ علاج نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی - فوٹو: فائل

KABUL: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بسمہ کی موت پر دکھی ہوں اور واقعے کی تحقیقات خود کررہا ہوں۔

کراچی کے سول اسپتال میں بچی کی ہلاکت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپتال میں انتقال کرنے والی بچی بسمہ کی موت پر دکھی ہوں جب کہ اس دلخراش واقعے کی خود تحقیقات کررہا ہوں تاکہ پتہ چلے کہ غلطی کہاں ہوئی ہے۔

واضح رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے سول اسپتال پہنچے تو سخت سیکیورٹی کے باعث اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا اوریوں 10 ماہ کی بسمہ کا علاج نہ ہوسکا اور ننھی پری نے اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر ہی اپنے والد کے ہاتھ میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں