وزیراعظم نواز شریف نے گیس کی قیمت میں اضافہ روک دیا

اوگرا نے جنوری سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ میں 38 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا

اوگرا نے جنوری سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ میں 38 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا، فوٹو: فائل

RAFAH:
وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم کو گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ میں اضافے سے روک دیا۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ اوگرا نے جنوری سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ میں 38 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر فوری طور پر گیس کے نرخ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں گیس نہیں ہے اور ایسی صورتحال میں قیمت میں اضافہ عوام کو مشتعل کرے گا لہٰذا اوگرا کے حالیہ فیصلے کے مطابق اب گیس کی قیمت میں اضافہ جون 2016 سے کیا جائے گا۔
Load Next Story