مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہتا ہوںامریکی سفیر
تجارت کے فروغ ، توانائی بحران سے نمٹنے اور معیارتعلیم کو بہتر بنانے کےخواہش مند ہیں،رچرڈ اولسن
KARACHI:
نامزد امریکی سفیر رچرڈ اولسن اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے و الے بیان کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد رچرڈ اولسن نے کہا کہ صدر آصف زرداری کو جلد اسناد سفارت پیش کرنے کا منتظر ہوں اورباہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔
رچرڈ اولسن نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارت کوفروغ حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران حل ہو اور معیارتعلیم کو بہتر بھی بنایا جاسکے۔ واضح رہے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے 24 ستمبر کو رچرڈ اولسن سے سفیر کی حثیت سے حلف لیا تھا ۔