پاکستانی بے چارے کیا عید منائیں گےانہیں روز قربان کیا جاتا ہے عمران خان

ڈرون کی وجہ سے امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ گئی ہے،عمران خان

ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ گئی ہے،عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستانی بے چارے کیا عید منائیں گےانہیں تو ہر روز قربان کیا جاتا ہے۔


نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے 4 گھنٹے ائیر پورٹ پر بیٹھنا پڑا، امریکیوں نےکہا آپ ڈرون کے خلاف ہیں تو امریکہ مخالف ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو ڈرون کا حامی ہے وہ اصل میں امریکہ مخالف ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹونی بلیئر برطانیہ کو افغان جنگ میں جھونک رہے تھے تو 20 لاکھ برطانوی شہری باہر نکل آئے لیکن میری کوششوں کے باوجود بھی دوسے تین ہزار افراد ہی اس جنگ کےخلاف باہر نکل سکے۔

Recommended Stories

Load Next Story