رینجرزاختیارات کے معاملے پر وفاق کا فیصلہ ماورائے آئین ہے سندھ حکومت
سندھ حکومت کا رینجرز کے معاملے پر وفاق کے خلاف عدالتوں سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع کو ماورائے آئین فیصلہ قرار دیا گیا۔
کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز اختیارات سے متعلق وفاقی وزارت داخلہ کے اقدام پرغور اور سندھ اسمبلی کی قرارداد سے ہٹ کر وزارت داخلہ کے اس اقدام کو قبول نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات کے معاملے کو حکومتی فورم پر حل کرنے پر بھی غور کیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کا فیصلہ ماورائے آئین ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کو ٹیلی فون کرکے بات کریں گے جب کہ جلد ہی وزیراعظم کو خط کے ذریعے بھی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کی قرارداد پر وفاق کے خلاف فی الحال عدالتوں سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو رینجرز اختیارات سے متعلق سمری صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے ساتھ بھیجی گئی تھی تاہم وزارت داخلہ نے سمری کو مسترد کرتے ہوئے رینجرز کے تمام خصوصی اختیارات 60 روز کے لیے بحال کردیئے۔