ایوان صدر میں کوئی سیاسی سیل کام نہیں کر رہا یوسف رضا گیلانی

جو مجھے وزیراعظم نہیں مانتے تھے وہ خود چرائے ہوئے مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک October 27, 2012
جو مجھے وزیراعظم نہیں مانتے تھے وہ خود چرائے ہوئے مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے، سابق وزیر اعظم فوٹو: ایکسپریس

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں کوئی سیاسی سیل کام نہیں کر رہا۔


ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جب میرے خلاف فیصلہ دیا اور چند لمحوں کی سزا دی تو مسلم لیگ (ن) نے پورا ایوان سر پر اٹھا لیا اور مجھ سے کہا گیا کہ اب آپ مستعفی ہوجائیں لیکن یہ مکافات عمل ہے، جو مجھے وزیراعظم نہیں مانتے تھے وہ خود چرائے ہوئے مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے۔


یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو جمہوریت نہیں چل سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئند عام انتخابات آزاد اور شفاف طریقے سے اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں