القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے مصری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنی تحریک دوبارہ شروع کریں اور مغربی باشندوں کو اغوا کریں۔
ایمن الظواہری نے نامعلوم مقام سے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی صدر باراک اوباما پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان، عراق اور شمالی افریقہ میں اپنی شکست کو تسلیم کریں۔
مصری حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایمن الظواہری نےکہا کہ وہ بدعنوانیوں میں ملوث ہے اور انہوں نے سیکولر اقلیت اور مسلمانوں میں جنگ چھیڑدی ہے تاکہ اسلامی شریعت نافذ نہ ہوسکے۔
القاعدہ کے رہنما نے کہا کہ مصر میں انقلاب آکر رہے گا اور مسلمان اس وقت تک قربانی دینے سے دریغ نہ کریں جب تک وہ بدعنوان طاقتوں سے اپنے ملک کی عزت و وقار کو دوبارہ حاصل نہیں کرلیتے۔