کراچی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا

کیمیکل کے ڈرم پھٹنے سے فیکٹری میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2012
فائربریگیڈکے حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قراردیتے ہوئے شہربھرسے فائرٹینڈرزطلب کرکے ایمرجنسی نافذکردی۔ فوٹو: رائٹرز

کراچی کے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کے علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر 22 گھنٹے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا اور فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔

ایگزیٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر خالد زمان کے مطابق 40 آگ بجھانے والی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے فوم کو صحیح مقدار میں استعمال نہیں کیا گیا۔

گلبائی چوک کے قریب واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ ہفتے کی شب لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیااورمیلوں دورتک دھویں کےبادل چھا گئے۔

فائربریگیڈکے حکام نے آگ کو تیسرے درجے کا قراردیتے ہوئے شہربھرسے فائرٹینڈرزطلب کرکے ایمرجنسی نافذکردی۔ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم پھٹنے سے دھماکے بھی سنے گئے۔

پولیس اوررینجرزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرلوگوں کومتاثرہ فیکٹری سے دوررہنے کی ہدایت کی۔ پولیس کاکہناہےعیدکی چھٹیوں کی وجہ سے فیکڑی میں عملہ موجودنہیں تھا،صرف چوکیدارتھے جوآگ سےمحفوظ رہے۔

ائیرفورس کے عملے نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا، ذرائع کاکہناہے کیمیکل کی آگ کوبجھانے کےلئے کیمیکل فوم بہت کم تعداد میں استعمال کیاگیاجس کی وجہ سے آگ پرقابونہیں پایاجاسکا۔ اسی دوران فیکٹری سےجُڑےاناج کے گودام میں بھی آگ لگ گئی تاہم اسے جلدبجھادیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں